26 ستمبر، 2023، 6:16 PM

جاپان نے ایٹمی معاہدے کے احیاء کے لئے منصوبہ پیش کیا ہے، ایرانی وزیر خارجہ

جاپان نے ایٹمی معاہدے کے احیاء کے لئے منصوبہ پیش کیا ہے، ایرانی وزیر خارجہ

حسین امیر عبداللہیان نے جاپانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹوکیو کی جانب سے ایران اور امریکہ سمیت عالمی طاقتوں کے درمیان ایٹمی مذاکرات شروع کرنے کے حوالے سے منصوبہ پیش کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے جاپانی خبررساں ادارے کیودو سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹوکیو کی جانب سے ایران اور عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے کے دوبارہ آغاز کا منصوبہ پیش کیا گیا ہے۔

کیودو کے مطابق وزیر خارجہ نے اس منصوبے کی تفصیلات میں جانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ اس سال موسم گرما میں جاپان کے دورے کے دوران میزبان ملک کے وزیراعظم کے ساتھ اس موضوع پر بات ہوئی تھی۔

انہوں نے جاپان کے تعمیری کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جاپان کی طرف سے پیش کردہ ایرانی مفادات سے ہماہنگ منصوبوں کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

عبداللہیان نے کہا کہ امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے زیادہ طلبی کے باعث مذاکرات کا عمل سست روی کا شکار ہوا ہے۔

کیودو کے مطابق مذاکرات میں تعطل کی ایک وجہ مغربی ممالک کی جانب سے ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔

News ID 1919025

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha